Loading...

وائرس

دنیا بھر میں وائرس لاتعداد بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ ان کے نشانے میں نہ صرف انسان بلکہ جانور اور نباتات بھی شامل ہیں- وائرس اور دوسرے جرثوموں میں ایک بنیادی فرق بہت سی مشکلات پیدا کرتا ہے: بیکٹیریا اور فنگس (مثلا پھپھوندی) جیسےدوسرےجرثومے ایک خودمختار زندگی گزارنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ وائرس کا زندہ رہنے کے لئےکسی اور جاندار کے اندر رہنا ضروری ہے – وائرس ایک سے دوسرے انسان میں مختلف طریقوں سے پھیلتا ہے لہذا تمام وائرس بیماریاں متعدی (ایک سے دوسرے کو لگنے والی) ہوتی ہیں۔
انسان میں زندہ رہنے کے لیے پناہ لینے والے بہت سے وائرس خاموشی سے، چپ کر کے اور بغیر نقصان پہنچائے انسانی جسم میں موجود رہتے ہیں۔ ساری زندگی کی خاموشی میں کچھ افراد میں یہ تھوڑی دیر کے لئےفعال ضرور ہو جاتے ہیں جس میں یہ ان کو بیمار کر دیتے ہیں، یہاں تک کہ موت کا باعث بھی بنتے ہیں۔ ہرپیز سمپلیکس اس کی اچھی مثال ہے۔
وائرس کا ایک اور گروپ انسانی جسم میں محض کچھ دن ہی زندہ رہ سکتا ہے۔ انسانی جسم کا مدافعتی نظام ان کو محض چند دنوں میں ہی نکال باہر کرتا ہے۔ان چند دنوں میں یہ بہرحال زچ کر کے چھوڑتے ہیں، بہت تکلیف دیتے ہیں یا جسم میں بہت تباہی مچاتے ہیں ۔
ان میں وائرس کا ایک گروپ 'سانس کے نظام' کا ماہر سمجھا جاتا ہے اور جسم کےاندر سانس کے نظام کے ذریعے آنے کی کوشش میں سانس کی نالیوں کو نقصان پہنچانا شروع کر دیتا ہے۔ اس 'سانسی' گروپ میں مختلف وائرس شامل ہیں، کچھ کمزور ،کچھ طاقتور ۔ سانس کی نالیوں اورناک میں ان کی موجودگی ناک بہنے کا باعث بنتی ہے۔
اس گروپ میں موجود طاقتور وائرس نہ صرف ناک بہاتے ہیں بلکہ ان میں بہت سخت بیمار بھی کر دینے کی بھی صلاحیت موجود ہے۔ یہ نہ صرف یہ سانس کی نالیوں کے ذریعے پھیپھڑوں میں پہنچ کر نمونیا کر سکتے ہیں، بلکہ پورے جسم میں پھیل کر مرٰیض کو اتنا بیمار کر دیتے ہیں کہ کافی دنوں کے لئے وہ بستر سے اٹھ ہی نہیں سکتے۔
آئیے آپ کو سانسی وائرس کے ناموں سے آگاہ کرتے ہیں

سانس کے وائرس
Respiratory Viruses

عام یعنی کمزور سانسی وائرس
Rhino Virus, Corona Virus رائنو وائرس, کورونا وائرس
یہ دونوں صرف عام زکام کا باعث بنتے ہیں ۔ عام زکام میں ناک بہنا ہی مرکزی تکلیف ہوتی ہے، ہاں نقاہت جوکسی بھی وائرس کا خاصہ ہے بعض افراد کو بہت محسوس ہوتی ہے
Avatar 1
Weak Respiratory Viruses
طاقتور سانسی وائرس
Influenza, RSV, Parainfluenza 1 to 4انفلو‍‏‏ئنزا , آر-ایس-وی, پیرا-انفلو‍‏‏ئنزا (1 تا 4)
Human Metapneumovirusہیومن-میٹانیومو-وائرس
Enterovirus, Adeno virusاڈینو وائرس , اینٹرو وائرس
Avatar 1
Powerful Respiratory Viruses
انفلو‍‏‏ئنزا یہاں پر قابلِ ذکر اور نہایت اہم ہے جس کی تفصیل ایک خصوصی صفحے پر ۔ اُس صفحے پر آپ یہ جانیں گے کہ انفلو‍‏‏ئنزا کو کیوں اتنی اہمیت حاصل ہے۔
آر-ایس-وی، پیرا-انفلو‍‏‏ئنزا اور ہیومن-میٹانیومو-وائرس بچوں میں شدید بیماری اور موت کا باعث بنتے ہیں اور دنیا بھر میں سردیوں کے موسم میں ہسپتالوں میں بچوں کی موجودگی/داخلے کی بہت بڑا وجہ ہیں
انتہائی طاقتور سانسی وائرس
Avian Influenza, MERS Corona Virus برڈ فلو,,مرس-کورونا وائرس
SARS Corona virusسارز-کورونا وائرس
اس گروپ کے شکار زیادہ تر افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں، کسی بھی جگہ ان کی موجودگی شدید تشویش کا باعث ہونی چاہئیے۔
Avatar 1
Extremely Powerful Respiratory Viruses
کیا یہ تمام وائرس ہر وقت ماحول اور فضا موجود رہتے ہیں؟ اس کا جواب ہے نہیں۔کسی بھی وقت سانسی وائرس کی ماحول میں موجودگی اور نشوو نما کچھ چیزوں پر منحصر ہے: درجہ حرارت ، ہوا میں نمی کی مقدار اورہوا میں نمی کی کمی بیشی کی رفتار ۔ عملی طور پر اس بات کا مطلب ہے کہ سال کے مختلف موسموں اور مہینوں میں صرف مخصوص وائرس ہی گردش کرتے ہیں جیسے کہ سردیوں میں انفلو‍‏‏ئنزا اور آر-ایس-وی ۔ جی ہاں، سانسی وائرس صرف سردیوں میں گردش نہیں کرتےجیسے کہ اس خاکے میں دکھایا گیا ہے
دیئے گئے سانسی وائرس میں سے کچھ وائرس سانس کی تکلیف کے علاوہ جسم کے دوسرے حصوں کو بھی متاثر کرتے ہیں جیسا کہ اینٹرو وائرس جس میں پولیو شامل ہے، اور اڈینو وائرس۔
کاکڑا لاکڑا اور خسرہ سانس کے ذریعے پھیلتے ہیں لیکن سانس کی نالیوں کو نقصان نہیں پہنچاتے۔ اس لئے ان دونوں کو سانسی وائرس میں شمار نہیں کیا جاتا۔

انفلو‍‏‏ئنزا

انفلو‍‏‏ئنزا ایک سانس کا، یعنی سانسی وائرس ہے جسے دنیا بھر میں فلو کے نام سے جانا جاتا ہے۔ آپ نے یقینا" اس وائرس کا تذکرہ سنا ہو گا اور ہو سکتا ہے سردیوں میں اس سے وابستہ اموات کی خبروں سے آپ یہ سمجھ بیٹھے ہوں کہ اس وائرس کا شکار ہر فرد موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ انفلو‍‏‏ئنزا ایک طاقتور وائرس ہے جس میں انسانوں اور جانوروں کو ٰشدید بیمار کرنے یہاں تک کہ ہلاک کرنےکی پوری صلاحیت موجود ہے۔ اس وائرس کی ہر سال سردیوں میں آمد سے بہت لوگ موت کا شکار ہوتے ہیں لیکن یہ تعداد نہ صرف چند فیصد تک محدود رہتی ہے،اس کا شکار زیادہ تر بزرگ لوگ بنتے ہیں، عام صحت مند انسان اس سے بہت بیماری کے بعد بہرحال شفا پاتے ہیں۔ یہ سلسلہ ہر سال تسلسل سے جاری رہتا ہے، کسی سال زیادہ کیس، کسی سال تھوڑے اور کبھی وبایئں۔ ایک چیز جو اس وائرس کو دوسرے وائرس سے ممتاز کرتی ہے وہ اس کی عالَمگیر وبا (pandemic) پھیلانے کی صلاحیت ہے۔
ہر سال سردیوں کے مو میں آنے والے اس وائرس کو اس مناسبت سے سوائن فلو،سپینش فلو، برڈ فلو، میکس فلو، میکسکن فلو ساری فلو کی ہی اقسام ہیں۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ انفلو‍‏‏ئنزا وائرس کی مختلف اقسام ہیں میں

سانسی وائرس کے بارے میں ویڈیو

Question / Answers

جواب: زکام کا مطلب ہے ناک بہنا۔ اگرچہ زکام میں گلا خراب ، کمزوری، ہلکے بخار اور تھکاوٹ جیسی دیگر شکایات ناک بہنے کے ساتھ عموماً محسوس کی جاتی ہیں، زکام کا مطلب صرف ناک بہنا ہے اور یہ کسی بھی سانسی وائرس سے ہو سکتا ہے۔ زکام کی ایک وجہ انفلو‍‏‏ئنزا وائرس انفیکشن ہے جس کو مختصر کر کے فلو کہہ دیا جاتا ہے۔ فلو انفیکشن میں زکام کے ساتھ بہت تیز بخار ہوتا ہے اور مریض۳ سے ۵ دنوں کے لئے بستر سے لگ جاتا ہے۔ فلو وائرس سردیوں میں ہی آتا ہے جبکہ زکام چونکہ کسی بھی سانسی وائرس سے ہو سکتا ہے لہذا سال بھر میں کسی بھی وقت آ سکتا ہے۔